محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم سمندر پر جنوب مشرق میں موجود ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکا کہنا تھا کہ بارش برسانے والے سسٹم کی شدت برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامشورو اور ٹھٹھہ کی جانب کلاؤڈ ماس موجود ہے۔ کلاؤڈ ماس آگے بڑھنے پر رات میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔ کل شام تک بارش کا امکان ہے۔
دریں اثنا کراچی میں جمعہ کو ڈیفنس، صدر، نرسری، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، گلستان جوہر میں تیزبارش ہوئی۔ جبکہ سپرہائی وے ،گڈاپ، یونیورسٹی روڈ، غریب آباد، نارتھ ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔