بحالی کے بعد تنخواہوں اورالاؤنسزکے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔فائل فوٹو
بحالی کے بعد تنخواہوں اورالاؤنسزکے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سے سیکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ

اسلام آباد:سوئی سدرن کے بعد یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سے سیکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ جبکہ سیکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے آفس آرڈرکے مطابق برطرف کرنے کے حکم نامے سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے، چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی،حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پرہوگا۔

متعلقہ زونل منیجرز، گریڈ 13 تک کے ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہو گی، گریڈ 14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پرکارروائی ہو گی، بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے، بحالی کے بعد تنخواہوں اورالاؤنسزکے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلے کے تحت  بحال ملازمین سے متعلق 17 اگست کو فیصلہ جاری کیا تھا۔