حالیہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ دنیا نے دیکھا۔فائل فوٹو
حالیہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ دنیا نے دیکھا۔فائل فوٹو

امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا۔برطانوی وزیر دفاع کا دعویٰ

لندن:برطانوی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین والس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اب صرف بڑی طاقت ضرور ہے لیکن وہ سپر پاور نہیں رہا۔

بین والس نے کہا کہ جب ایک سپرپاور کسی معاملے پر ڈٹ جانے کے لیے تیار نہ ہو تو وہ پھر سپرپاور نہیں کہلاتی۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ دنیا نے دیکھا۔ اس کا بیج امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے بویا گیا تھا۔

برطانوی وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکی انخلا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میری رائے پوچھیں تو دراصل اس کی بنیاد ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈالی تھی، صدر بائیڈن کو تو یہ مسئلہ وراثت میں ملا، اس معاہدے سے طالبان کو جو تحریک ملی ہے، اسی وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جیت گئے ہیں۔