کابل: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی۔
افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان میں حکومت کے قیام اورموجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں۔