جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا،فائل فوٹو
جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا،فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان قیادت سے ملاقات

کابل:افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان قیادت سے ملاقات کی ہے جس میں جامع حکومت کی تشکیل، افغان سیکیورٹی، اقتصادی معاملات اوردیگرامور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے، ان کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے، افغانستان میں اب کیا ہو گا، اس پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ فکرنہ کریں سب اچھا ہوگا۔ کابل میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام کیلئےکام کر رہے ہیں۔