لکی مروت:پیسے کی چمک نے باپ کا دل موم کر دیا اور پھر والد نے بیٹی کے قاتل کو معاف کردیا۔
میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد نے بیٹی کے قاتل مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا۔عاصمہ رانی کے آبائی شہر سرائے نورنگ میں فریقین کے درمیان صلح کے لیے جرگہ ہوا جس میں دونوں قبیلوں کے مشیران نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی عاصمہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجاہد آفریدی خاندان کی معافی قبول ہے، ہمارا مقصد ملزم کو مجرم ثابت کرنا تھا جو پورا ہوا۔عاصمہ رانی کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا کی خاطر مجاہد آفریدی کو معاف کیا۔
یاد رہے کہ مجاہد آفریدی پر2018 میں رشتے سے انکار پر عاصمہ رانی کو قتل کرنے کا الزام تھا، مجاہد آفریدی واقعے کے فوری بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔ایک ماہ قبل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو موت کی سزا سنائی تھی۔