اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی، محمد صادق کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس ورچوئل اجلاس میں ایران، چین، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق محمد صادق نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور مستحکم افغانستان سے پیدا ہونے والے نئے مواقع کا ادراک کرنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں ایران، چین، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں ایران، چین، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
Pakistan chaired the virtual meeting of Special Representatives of neighboring countries of Afghanistan. Colleagues from 🇮🇷 🇨🇳 🇹🇲 🇺🇿 🇹🇯 were unanimous that peace in Afghanistan is vital for security, stability and prosperity of the entire region. pic.twitter.com/FXGnKMFOta
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) September 5, 2021