سری نگر دفتر میں 7ستمبر کو ایک غیر معمولی اجلاس میں ان ناموں کا اعلان کیا گیا۔فائل فوٹو
سری نگر دفتر میں 7ستمبر کو ایک غیر معمولی اجلاس میں ان ناموں کا اعلان کیا گیا۔فائل فوٹو

مسرت عالم بٹ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ مقرر

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مسرت عالم بٹ کو مرحوم سید علی گیلانی کی جگہ نیاسربراہ مقررکر دیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نئے چیئرمین مسرت عالم بٹ ہوں گے جبکہ شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار نائب چیئرمین ہوں گے۔

مولوی بشیر احمد عرفانی جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے سری نگر دفتر میں 7ستمبر کو ایک غیر معمولی اجلاس میں ان ناموں کا اعلان کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مرحوم رہنما سید علی گیلانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔