الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کراتا رہا ہے۔فائل فوٹو

اعظم سواتی نےالیکشن کمیشن پر پیسے پکڑنے کا الزام لگا دیا

اسلام آباد: سینیٹ کی پارلیمانی امورکی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اعظم سواتی الیکشن کمیشن حکام پر برس پڑے اور الیکشن کمیشن پر پیسے پکڑنے کا الزام لگا دیا۔

پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اعظم سواتی الیکشن کمیشن حکام پر برس پڑے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،آئین سے الیکشن کمیشن کو نکال دینا چاہیے

اعظم سواتی نے کہا کہ آئینی ترمیم کرکے عام انتخابات کرانے کا اختیار حکومت وقت کو دینا چاہیے،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے ،الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے ۔

اعظم سواتی کے الزامات پرالیکشن کمیشن حکام سینیٹ کمیٹی سے احتجاجا واک آؤٹ کرگئے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت یہ نا سمجھے کہ قائمہ کمیٹی کو اپنے طریقہ سے چلائے گی، اعظم سواتی صاحب آپ بزرگ ہیں لیکن آپکا رویہ درست نہیں، اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے پکڑے۔

واضع رہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پالیمانی امور نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ترمیم مسترد کر دی ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ای ووٹنگ سے متعلق ترامیم بھی مسترد کر دی گئیں ہیں ۔سینیٹ کمیٹی نے حکومت اراکین کے واک آوٹ کے دوران یہ ترمیم مسترد کی ۔