چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔فائل فوٹو
چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔فائل فوٹو

طالبان نے کابل ائیرپورٹ سے حامد کرزئی کانام ہٹا دیا

افغانستان پرکنٹرول کے بعد طالبان نے سابق حکومت میں شامل افغان رہنمائوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو تبدیل کردیا۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا اور ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی زیرگردش ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی ایک مشہور فیلڈ سے طالبان مخالف مرحوم افغان جنگجو احمد شاہ مسعود کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔