پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اپنے گڑھ لاہور میں میدان مار لیا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہورکے دونوں کنٹونمنٹ بورڈ سے مجموعی طورپر15 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف صرف تین سیٹیں جیت سکی جبکہ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نو نشستیں اپنے نام کی ۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے ن لیگ کے چھ امیدوار جیتے جبکہ تین سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی اورایک سیٹ پرآزاد امیدوارکامیاب ہوا۔واضح رہے کہ 2015میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے چار سیٹیں جیتی تھیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب کی 97 نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ 51 نشستوں کے ساتھ پہلے،آزاد امیدوار 32 نشستوں کےساتھ دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 28 سیٹوں کےساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔