وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
وزیر اعظم لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پنجاب میں اسپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو فیڈمک اورپیڈمک اداروں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
عمران خان کو حکومت پنجاب کی 3 سالہ کارکردگی پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت پنجاب کی 3سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos