لاہور:وفاقی حکومت نے عوام کو آٹے کی مد میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا کہ ہم اس سال عوام کو 43 روپے فی کلو پر آٹا فراہم کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ماہانہ تقریباً 620 روپے فی خاندان آٹے کی مد میں ریلیف ملے گا. ہم آٹا، دالیں، گھی اور چینی کی قیمتیں دسمبر تک نیچے لائیں گے.
ہم اس سال 44٪ پاکستانیوں کو 43 روپے فی کلو پر آٹا فراہم کریں گے. ماہانہ تقریباً 620 روپے فی خاندان آٹے کی مد میں ریلیف ملے گا. ہم آٹا، دالیں، گھی اور چینی کی قیمتیں دسمبر تک نیچے لائیں گے. pic.twitter.com/VsaCwpaqiq
— Jamshed Iqbal Cheema (@Jamshediqbalch) September 15, 2021