جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک اورپاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے آسمان منزا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران پانچ دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔