بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اورآس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اورآس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں بارش۔محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

کراچی: شہرقائد کے عوام تیار ہوجائیں کیوں کہ محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ستمبر کے آخری ہفتے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔ 22سے23ستمبرکو شہر میں بارش متوقع ہے جبکہ شہرقائد میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر میں دن میں حبس جبکہ شام میں بونداباندی اورکہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ درجہ حرارت 38سے40ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔