95روپے میں ملنے والا پٹرول نئے پاکستان میں 123 روپے فی لٹر ہو چکا ہے۔فائل فوٹو
95روپے میں ملنے والا پٹرول نئے پاکستان میں 123 روپے فی لٹر ہو چکا ہے۔فائل فوٹو

خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے ۔بلاول بھٹو

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پٹرول پانچ روپے مزید مہنگا ہو گیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے ۔

بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا گیا، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ۔

ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ نیا پاکستان اب مہنگاپاکستان بن چکا ہے ، حکومت نے تین سال میں تیل کی قیمتوں میں 28روپے فی لٹر اضافہ کیا، 95روپے میں ملنے والا پٹرول نئے پاکستان میں 123 روپے فی لٹر ہو چکا ہے ، کہتے تھے ان کی حکومت میں تیل کی قیمت 60روپے فی لٹر ہوگی ، لوگوں کی آمدن میں کمی ، مہنگائی میں اضافہ ہو رہاہے ۔

واضح رہے فاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے ، وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول پانچ روپے جبکہ ڈیزل پانچ روپے ایک پیسہ فی لٹر مہنگا  کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پٹرول 123 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 120 روپے چار پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ مٹی کا تیل 92 روپے 26 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوگئی ہے۔