اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شیطان بھی دھرنا دے تومریم نوازساتھ کھڑی ہوں گی۔ ہروہ کام جوحکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہوجاتی ہے۔
شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ختم ہوگا۔ اپوزیشن انتہائی نالائق بچےجیسی ہےجس نےکبھی اسکول کاکام نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ مل کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن کیسے کرانے ہی۔ انہوں نے کہا 2023 کے الیکشن اصلاحات کے بعد ہی کراۓ جائیں گے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جاسکتے ہیں۔ لیکن ابھی تک ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں۔