گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو
گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو

سندھ میں ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

کراچی:سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پرعمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے،موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20ستمبر تک لازمی قرار دی گئی ہے ،ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی،سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔

بس سروسزکے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈز کو سیل کیا جائے گا،ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔