ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

نواز شریف سے 8 ملین پاونڈزکی برآمدگی کیلیے کارروائی شروع

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیرا عظم نواز شریف سے 8ملین پاﺅنڈز کی برآمدگی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور8 ملین پاونڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہورنے عدالتی فیصلے پر عمل کرانے اورنواز شریف کی جائیدادی٘ں فی الفور فروخت کرنے کے لیے متعلقہ ڈی سیز کو مراسلہ جاری کردیا ۔ڈی سیز کو نواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا گیا۔نواز شریف پر عائد جرمانہ کی رقم کی موجودہ ویلیو ایک ارب 85 کروڑ روپے کے برابرہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پاونڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔