ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں پر پابندی لگا دی

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں پرکسی اور سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنے پر پابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنوں کیلیے سرکلر جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ دوسری سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنا ممنوع قرار دیا گیا ۔

سرکلر میں کہا گیا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور فلاحی جماعت یا گروپ کے ذمے دار یا کارکن سے ملاقات یا بیٹھک بغیر اجازت نہیں کریں گے ، دوسری جماعت کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنے پر تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔