خیبر پختوخوا: وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعینات اسپیشل برانچ کے 48 اہلکار واپس بلا لیے گئے

متعلقہ بالائی اور ماتحت اہلکاروں کو فوری طور پر نئی جگہ رپورٹ کرنے کی ہدایت

October 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل برانچ نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور وزیراعلیٰ اسکواڈ میں تعینات اپنے 48 اہلکاروں کو فوری طور پر اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کے سیکیورٹی سیکشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسپیشل برانچ خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے 13 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے تحریری حکم نامے کے مطابق متعلقہ بالائی اور ماتحت اہلکاروں کو فوری طور پر نئی جگہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز سمیت مجموعی طور پر 48 اہلکاروں کے نام، عہدے اور سروس نمبر درج ہیں۔ حکم نامے کی نقل متعلقہ حکام کو اطلاع اور ضروری کارروائی کے لیے ارسال کردی گئی ہے۔