احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کاکراچی پویلین اینڈکلب کی جگہ پارک بنانے کاحکم

کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو پویلین اینڈ کلب کی جگہ پارک بنانے کا حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس اعجازالحسن نے الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب اراضی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر سے استفسار کیا کہ بتائیں، الہ دین پارک کا کیا ہوا؟، کمشنر کراچی نے بتایا کہ الہ دین پارک کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ پویلین اینڈ کلب کو پارک بنانے کے لیے فنڈز درکار ہیں،سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملنے پر کام شرو ع ہو جائے گا۔

جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت نے تو کہنا ہے کہ پیسے نہیں ہیں جبکہ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ ملبہ اٹھانے کے نو کروڑ مانگ رہے ہیں، یقینی بنایاجائے کہ دوبارہ قبضہ نہ ہو اور نہ ہی کسی اور مقصد کے لئے استعمال ہو۔

عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کو پارکس بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔