اسلام آباد:ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گیا۔
وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔
ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلواراورگہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔