کراچی:محکمۂ داخلہ سندھ نے پولیس اور دیگر حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرزاورایس ایس پیزکو ہنگامی مراسلہ لکھا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کیے جائیں۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے حکم دیا ہے کہ مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی جائے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کارڈز نہ رکھنے والوں پر جرمانے بھی کیے جائیں۔