ایف بی آئی کی درخواست پرپشاور سے ایک شخص گرفتار

پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ایف بی آئی کی درخواست پر ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص پر امریکی کم عمر بچی کو ہراساں کرنےکا الزام ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم  نے حیات آباد میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی کم عمر بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی درخواست پر کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کم عمر بچی کی تصاویرلے کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کا موبائل فون قبضےمیں لے لیا گیا ہے اوراس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔