عرفان قادرعدالت میں خود پیش ہوکر بتائیں کہ وقت چاہیے۔فائل فوٹو
عرفان قادرعدالت میں خود پیش ہوکر بتائیں کہ وقت چاہیے۔فائل فوٹو

مریم نواز نے وکیل تبدیل کر لیا

ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں میں مریم نواز نے نیا وکیل کر لیا، اب امجد پرویز کی جگہ عرفان قادر مریم نواز کے وکیل ہوں گے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاور صفدر اعوان کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نےکی ،عدالت نے مریم نوا زکو آج تک نیا وکیل کرنے کی مہلت دی تھی ۔ عدالت کو بتادیا گیا کہ مریم نواز نے نیا وکیل کرلیا اب عرفان قادر نئے وکیل ہیں ، کیس اسٹڈی کیلیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عرفان قادرکو خود پیش ہو کرکیس اسٹڈی کا وقت مانگنا چاہیے تھا ، تاثر دیا جا رہا ہے کہ آپ لوگ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، مریم کے پہلے وکیل امجد پرویزکوایک درخواست اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا چاہیے تھا۔ وقت دے دیتے ہیں لیکن عرفان قادرعدالت میں خود پیش ہوکر بتائیں کہ وقت چاہیے۔

عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔