لاہور سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیشہ حکومت کا ایک نیا لطیفہ اورناکامی و نااہلی سامنے آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے نام کا اندراج موجود ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ این سی او سی کے ریکارڈ میں اسے اپ لوڈ بھی کر دیا گیا ہے۔
میاں صاحب کا شناختی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے اس پر انٹری کیسے ہوگئی ،عظمی بخاری@AzmaBokhariPMLN@RehamKhan1 pic.twitter.com/kEFYnz6Upr
— RehmaN HameeD (@IamRHB) September 23, 2021
عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ نواز شریف کا آئی ڈی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے تو انٹری کیسے ہوگئی؟
ترجمان نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ فوری طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو جواب دینا ہو گا، یقیناً یہ جعلی انٹری ہے۔