بھارتی شہر آسام میں قبضے کے نام پر دو مساجد اور سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا گیا،اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد بھی کیا گیا جس کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
This is not Afghanistan, this is Assam! https://t.co/B2t979xfWp
— Ashok Swain (@ashoswai) September 23, 2021
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرکاری اراضی پر قبضہ کے نام پرآپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں گھروں کو مسمار کرکے شہریوں کو بے دخل کردیا۔یہ کارروائی سیپاجھر ریونیو سرکل کے تحت دھول پورکے علاقہ میں کی گئی۔
سیکڑوں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے عہدیدار وں نے کارروائی میں حصہ لیا جس میں دو مساجد اور ایک مدرسہ بھی منہدم کردیے گئے۔ معروف بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے اس دوران مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔