اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو

سعید غنی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف دعویٰ دائر کردیا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیرسعید غنی نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف جھوٹی خبریں چلوانے کے الزام میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی اورمن گھڑت خبریں چلائی گئی ہیں اور مجھ پر بے بنیاد الزمات لگائے گئے ہیں۔میں نے اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے والوں کو بے نقاب کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو جھوٹا ثابت کروں گا۔