راولپنڈی سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی 2 طالبات بھکرسے بازیاب ہوگئیں، واقعے میں ملوث 5 اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی میں 2 ماہ قبل دونوں طالبات کو تھانہ رتہ امرال کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں طالبات 5 اگست کو اسکول سے گھرآتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھیں۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں طالبات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث 5اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اغوا کے بعد دونوں طالبات3 مختلف جگہوں پر فروخت کی گئیں۔
اغوا کاروں کو خفیہ معلومات کے بعد ٹریس کرکے گرفتارکیا گیا، دونوں طالبات مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنی ہیں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لڑکیوں کےاغوا اور فروخت کے واقعات میں ملوث ہیں۔