کراچی۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ربیع الاول 1443کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے اس طرح عید میلادالنبیؑ 12ربیع الاول19 اکتوبرہونے کا امکان ہے۔
محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ربیع الاول1443کا چاند6اکتوبر2021 کو شام4بج کر6منٹ پر پیدا ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ صفرکا مہینہ29دنوں پر محیط ہوگا اورربیع الاول1443کا چاند7اکتوبرکی شام کودیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7اکتوبر2021 کو ملک کے بعض علاقوں میں موسم جزوی طور یا ممل طورابرآلود رہنے کی توقع ہے۔