کراچی:وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنماﺅں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں شمولیت کا اختیا ر کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید ظفرعلی شاہ اور بیرسٹرمرتضیٰ مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی۔
ان سیاسی رہنماﺅں نے گورنرہائوس سندھ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جبکہ وزیراعظم نے سیاسی رہنماوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر بھی پہنائے۔