لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کئی نظریات ہوتے ہیں۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ میری اورحمزہ کی سوچ مختلف ہو سکتی ہے، طریقہ کار بھی مختلف ہو سکتا ہے، سب کا اس بات پراتفاق ہے کہ گھراور پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں، حمزہ کیلیے دل سے دعا گو ہیں۔