لندن:برطانوی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اوران کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اوران کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اوران کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔کرائم ایجنسی نے21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا ۔
واضح رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں ۔ رپورٹ کے بعد عدالت نے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ شہبازشریف،سلیمان شہباز کےبینک اکاؤنٹس دسمبر2019 میں عدالتی حکم پرمنجمدکیےگئےتھے۔