لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دن رات خواب میں نظر آتا ہوں، ان کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں۔
شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانیہ میں منی لانڈرنگ تحقیقات میں اپنی بریت کے ثبوت پیش کردیے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزسےحکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے، میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوا تین سال سےمیرےاورمیرے خاندان کےساتھ طوفان بدتمیزی جاری ہے،عمران خان کے کسی الزامات کا کچھ نہیں بنا، چیئرمین نیب کو ملتان میٹروکیس میں کچھ نہ ملا، 2006کےزلزلے کےسامان میں کرپشن کا الزام لگایاگیا، اس میں بھی کچھ نہ ہوا، ڈیلی میل پرلگائےالزامات پر مس فائرہوا، لاہور ہائی کورٹ نے میرےبارے میں فیصلہ دیا کہ کرپشن،کک بیکس کچھ بھی نہ ملا، عدالت نے مجھے گڈ گائے (اچھا آدمی) کہا، حکومت نے الزامات توبےشمارلگائےمگر کرپشن ثابت نہ کرسکے، آف شور اکاؤنٹ نکلنے پر برطانوی ایجنسی این سی اےکیامجھےچھوڑدیتی؟۔
مسلم لیگ (ن) کے صد اور اپوزیشن لیڈ رقومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف حکومت نے جتنے بھی کرپشن کے الزامات کے تحت کیسز چلوائے ہیں ان سب میں ہم سرخرو ہوئے ہیں ، لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ اورسپریم کورٹ کے ضمانت کی حد تک ہمارے حق میں فیصلے سب کے سامنے ہیں اوراب لند ن کی کوٹ کا فیصلہ بھی سب کے سامنے ہے اس کے بعد بھی اگر کوئی شک ہے ہماری ایمانداری سے متعلق تو حکومت کو چاہیے کہ کسی حکیم سے اپنا علاج کرائیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمارے خلاف سب کچھ کیا ، اور جب بھی مجھے گرفتارکیا مجھ سے پراپرٹی سے متعلق پوچھ گچھ کی اور میں نے سب کچھ بتایا لیکن پھر بھی نیب والے کہتے ہیں کہ ہمیں تو دیا ہی کچھ نہیں، اس سے بڑھ کر نیب کے جھوٹے ہتھکنڈوں کااورکیا ثبوت ہو سکتا ہے۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت توسیع سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ’ اس معاملے پر قانون اور آئین اپنا راستہ لے گا، انشاءاللہ‘۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوا تین سال سےمیرےاورمیرے خاندان کےساتھ طوفان بدتمیزی جاری ہے،عمران خان کے کسی الزامات کا کچھ نہیں بنا، چیئرمین نیب کو ملتان میٹروکیس میں کچھ نہ ملا، 2006کےزلزلے کےسامان میں کرپشن کا الزام لگایاگیا، اس میں بھی کچھ نہ ہوا، ڈیلی میل پرلگائےالزامات پر مس فائرہوا، لاہور ہائی کورٹ نے میرےبارے میں فیصلہ دیا کہ کرپشن،کک بیکس کچھ بھی نہ ملا، عدالت نے مجھے گڈ گائے (اچھا آدمی) کہا، حکومت نے الزامات توبےشمارلگائےمگر کرپشن ثابت نہ کرسکے، آف شور اکاؤنٹ نکلنے پر برطانوی ایجنسی این سی اےکیامجھےچھوڑدیتی؟۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارےخاندان کےخلاف قوم کو ورغلایاجارہاہے، سب جھوٹ کا پلندہ چلایا جا رہا ہے، مریم نواز،حمزہ اور میں نے جیلیں کاٹیں، پارٹی کے کئی لوگوں کو جیل بھجوایا ، کیا نکلا؟ عمران خان کا بس چلےتوابھی جیل بھجوادے، عمران خان کو دن رات خواب میں میں ہی نظرآتا ہوں، رات کو خواب میں ہڑبڑاکراٹھ جاتےہیں کہ تم پھر آگئے میرے پاس، دن میں دفتر میں کوئی ان سے ملنے جائے تو ذکر ہی میرا ہوتا ہے، میرے ذکر کے بغٖیر ان کی بات ہی مکمل نہیں ہوتی۔
شہباز شریف نے برطانوی انکوائری کی دستاویزات میں اپنا نام دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ مرزا شہزاد اکبر کی زیر سربراہی ایسیٹ ریکوری یونٹ سے برطانوی ایجنسی این سی اے کو خط ملا جس میں میرے خلاف انکوائری کا کہا گیا، حکومت کہہ رہی ہے کہ برطانیہ سے منی لانڈرنگ میں سلمان شہباز بری ہوگیا لیکن شہباز شریف نہیں ہوئے، عجیب بات ہےمیرابیٹابری ہوگیامیں نہیں ہوا، میری بدنامی کے ساتھ ساتھ ملک کی کتنی بدنامی کی، میرےساتھ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی، وقت آنے والا ہے، انہیں جواب دینا پڑے گا۔