کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالرکی قیمت ایک مرتبہ پھر سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالرکی قیمت میں 51 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 170.48 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ جب آج کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر169.97 روپے پرتھا ۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی نے کاروباری افراد کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ،ایک طرف ڈالر کی پرواز جاری ہے تودوسری طرف اسٹاک مارکیٹ نیچے گرتی جارہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 274 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد اضافہ ہوااور مارکیٹ 45 ہزار 342 پر آ گیا لیکن یہ تیزی یونہی جاری نہ رہ سکی اور گراوٹ کا سامنا ہو گیا۔
100 انڈیکس میں اس وقت تک 1119 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس پر مارکیٹ میں کاروبارعارضی طور پر معطل کر دیا گیاہے، انڈیکس 44 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاہے ۔