راولپنڈی:پاک فوج نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کردیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندر شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 27 سالہ کیپٹن سکندر شہید کا تعلق پاکپتن سے ہے، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے ۔
ٹانک میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کیپٹن سکندر سہیل (134 لانگ کورس) نے کل رات شہادت کو گلے لگا لیا۔
اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے آمین اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ثم آمین۔
اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے۔…
A son a day is the cost we pay for #Pakistan pic.twitter.com/qPhZC3lKQJ— Adil Raja (@soldierspeaks) September 29, 2021
ٹویٹر پر میجر عادل راجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ” شہید کیپٹن سکندر 134 لانگ کورس سے پاس آوٹ ہوئے اورانہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ۔