داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو
داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو

طالبان نے داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

کابل:طالبان نے اسپیشل فورسزکو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے اسپیشل فورسزکو افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ داعش جنگجو مستقبل میں طالبان کے لیے مسائل پیدا نہ کرسکیں۔

طالبان کے ترجمان بلال کریمی کے مطابق داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ افغانستان میں داعش کی پناگاہیں تو موجود نہیں تاہم پھر بھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خبرساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے داعش جنگجوؤں کے خلاف کابل اور ننگرہار میں کارروائیاں شروع کی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر حملے صوبے ننگر ہار میں ہی کیے گئے ہیں۔