کراچی سمیت سندھ بھر میں انڈورشادیوں اور کھانے کی اجازت دیدی گئی، صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کوروناایس اوپیز سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، کراچی سمیت سندھ بھر میں انڈورشادیوں میں 200 جبکہ آوٹ ڈور شادیوں میں 400 افراد شرکت کرسکیں گے، صرف ویکسینیشن کرانے والی ہی شرکت کر سکیں گے۔
ریسٹورانٹس میں رات 12 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، 50فیصد گنجائش کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی جا سکے گی،ویکسی نیٹڈ افراد ہی ڈائننگ کرسکیں گے
دکانیں،مارکٹیں،شاپنگ مالز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیکل اسٹوراور کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں 24گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔
ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ سفر کیا جاسکے گا،پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پارکس اور سوئمنگ پول 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکیں گے،مزارات ضلعی انتظامیہ اور اوقاف کی ہدایت کے بعد کھول دیے جائیں گی۔
دفاتر میں بھی 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی،سینما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی،جمز میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔