ماہی گیروں کو 3اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
ماہی گیروں کو 3اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

گہرے سمندر میں جانےوالی 17لانچیں واپس نہ آ سکیں۔رابطے کی کوششیں

کراچی میں موسم کی خرابی کے باعث ماہی گیروں نے اپنی لانچیں کناروں سے باندھ دی ہیں جبکہ شکار کیلیے گہرے سمندر میں جانےوالی 17لانچیں تاحال واپس نہ آسکیں ہیں،لانچوں سے رابطے کیلیے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ، ماہی گیروں کو 3اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا تھا جس کے تحت ماہی گیروں نے کشتیوں کو کناروں سے باندھ کر سامان محفوظ کرلیا ہے ، تاہم گہرے سمندر میں جانے والی 17لانچوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ، اس سلسلے میں مساجد اورفشریز سمیت جے ٹیز سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ آج شام پانچ بجے کے بعد ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے ، کل صبح پانچ بجے تک یہ سسٹم سائیکلون میں تبدیل ہونے کے امکان ہیں جس کے تحت 70سے 80کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس سے موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں ۔