نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

نیپرا نے حیسکو پر3 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات  کے معاملے پر  حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر3 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانہ جولائی 2019 سے اکتوبر 2020 کے دوران کرنٹ سے اموات پرکیاگیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ جولائی2019 سے اکتوبر 2020 کے دوران کرنٹ سے 15 افراد کی موت ہوئی اور اموات کی تحقیقات کیلئے 3 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی۔

نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا اوران 12اموات میں حیسکو کے 5 ملازمین اور7 عام شہری شامل تھے۔