کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدرعلی روڈ کو عمرشریف سے منسوب کرنے کا اعلا ن کردیا۔
ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ شہید ملت روڈ پرقائم ہونے والے انڈر پاس اورحیدرعلی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔
In recognition of the services rendered by late #UmerSharif, KMC will name its underpass at the junction of Shaheed e Millat & Hyder Ali Roads as “Umer Sharif Underpass”.
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) October 2, 2021
قبل ازیں مرتضیٰ وہاب نے عمر شریف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انتقال پر تعزیت کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’عمرشریف عظیم شخصیت اوربڑےفنکار تھے، انہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘۔
صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی بھی عمر شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے۔
وزیراطلاعات سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کو اُن کی خواہش کے عین مطابق عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تدفین کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔