لاہور:مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے حوالے سے آف شور کمپنیوں کی خبر چلانے پرنجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
پنڈورا پیپر سامنے آنے کے بعد اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔اے آر وائی کی اسی خبر کو بنیاد بنا کر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا کہ اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہیے؟۔
خبر سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی خبر ہے،اگر اے آر وائی نے فوری طور پر معافی نہ مانگی تو انہیں عدالت لے جاؤں گی،اور ان کے خلاف ہرجانے کا دعوی کروں گی۔
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اگر اے آر وائی نے پاکستان کے علاوہ برطانیہ میں بھی یہ خبر نشر کی ہوئی تو وہاں بھی ان کے خلاف دعوی دائر کیا جائے گا۔
If ARY does not apologise immediately on this fake news, I will take them to the court. Sue them. pic.twitter.com/XZJmDggZjN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2021