مسلم لیگ ن کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ہر چیزکی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے ،مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا۔
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے قوم کیلیے صرف برے دن آئے ہیں ، حکومت کا ہر فیصلہ قوم کیلیے ایک برا دن لے کر طلوع ہو رہا ہے ،عوام پر مہنگائی ، بجلی ، گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاں گرائی جا رہی ہیں، مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا، حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر قوم اور معیشت کو تباہی کی دلدل میں لے جا رہی ہے ۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھاکہ اوور بلنگ سے عوام کو لوٹاگیا، اب یہ نیا ظلم ڈھایا گیاہے،حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے اور ظالمانہ اقدامات فوری واپس لے ۔