پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلٰی کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا گیا۔

نوجوت سنگھ سدھواور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنما گرفتار

اترپردیش۔بھارت میں 8 کسانوں کی ہلاکت پراحتجاج کرنے والے سدھو اورپریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران 8 کسانوں کی ہلاکت پراظہار یکجہتی کے لیے جانے والے رہنماؤں نوجوت سنگھ سدھواور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتارکرلیا گیا۔

دریں اثنا پولیس نے اترپردیش، پنجاب بارڈر کو بند کرکے پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلٰی کو بھی اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا جبکہ لکھنؤ میں پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

گزشتہ روزاترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

کسان رہنماؤں نے گاڑی چلانے والے نائب وزیر داخلہ کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ نوجوت سدھو سمیت اپوزیشن رہنما کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہی اترپردیش آرہے تھے۔