کراچی:بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کو مسلسل نشانہ بنائے رکھنا چاہتی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقا کو احتساب سے استثنٰی دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے، پینڈورا پیپرزکے بعد خاص طورپرحکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔
Extension of NAB chairman’s term is not only illegal but has malicious intent. Selected government wants to continue victimization of opposition while ensuring the PM, his family, government and cronies continue to be immune from accountability. especially post #PandoraPapers.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 7, 2021