کراچی: ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے5 افراد کو سائبرکرائم کے الزام میں گرفتارکرلیا۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار2ملزمان پی ایچ ڈی کی طالبہ کی ویڈیو بناکرپریشان کرتے تھے۔ بلیک میلنگ، تشدد اور ویڈیو بنانے میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا۔ ایک ملزم کےطالبہ کے ساتھ مراسم تھے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا۔
سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوشیئرکرنےکے الزام میں مزید 3ملزمان کو بھی گرفتارکیا ہے۔گرفتارملزمان دھمکی، بھتہ اور بلیک ملینگ میں ملوث ہیں۔