جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو

نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلیے رہائش گاہ پہنچ گئی

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلیے نیب کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب ٹیم نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

اطلاعات کے مطابق نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلیے رہائش گاہ پر پہنچ گئی تاہم وہاں پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے نیب کی ٹیم کو گھرکے اندر جانے سے روک دیا۔

نیب ٹیم نے سیکیورٹی گارڈز سے آغا سراج درانی کے حوالے سے دریافت کیا،انہوں نے بتایا کہ وہ قبیلے کے بڑے ہیں ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں،ہمیں مار کر ہی گرفتاری کی جا سکتی ہے،نیب نے خواتین اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، اہلیہ اور بیٹوں سمیت 9 کی ضمانت منظورکرلی گئی۔