اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو مزید نڈھال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بجلی ایک روپے 68پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔
نیپرا نے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیا سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔
دوسری جانب عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بری خبر کیلیے بھی خود کو تیار رکھیں کیونکہ آئل اینڈ ر یگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دس روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے ۔