پاکستان میں فیصلے کرنے والے لوگ مزید تجربے کرنا بند کریں،فائل فوٹو
پاکستان میں فیصلے کرنے والے لوگ مزید تجربے کرنا بند کریں،فائل فوٹو

تیل کی قیمتوں میں اضافے پر فواد چوہدری کی انوکھی منطق

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا ایسے ہورہا ہے جیسے ہم کسی الگ سیارے پر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوامی ردعمل کو پروپیگنڈا قرار دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، معاشی مشکلات عارضی ہیں، مل کر سامنا کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں ردعمل دیا کہ تیل کی قیمتوں پر ایسے پروپیگنڈا ہورہا ہے جیسے ہم کسی الگ سیارے پر ہیں، دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی اوپر جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہوجائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، اب سارا ملک تو سبسڈی پر نہیں چل سکتا۔

فواد چوہدری نے کم تنخواہوں سے متعلق کہا کہ نجی سیکٹر اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔